17 اپریل 2010 - 19:30

امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ عراق میں بلیک واٹر کی مبینہ بدعنوانیاں کی تحقیق کررہا ہے۔دی نیویارک ٹائمز کے مطابق۲۰۰۷میں بغداد کے نصور چوک میں بلیک واٹر کے اہلکاروں کی فائرنگ سے۱۷عراقی کی ہلاکت کے بعد بلیک واٹر کے افسروں نے عراقی حکومت کو رشوت دینے کی کوشش کی تاکہ وہ عراق میں کام جاری رکھ سکے.

اخبار نے سابق اور موجودہ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلیک واٹر کے خلاف تحقیقات کا آغاز پچھلے سال ہواتھا،جس میں اس بات کا تعین کیا جارہا تھا کہ بلیک واٹر کےملازمین نے غیر ملکی افسروں کو رشوت دے کر امریکی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ٹائمز کے مطابق پچھلے دسمبر میں ایک فیڈریل جج نے بلیک واٹر کے پانچ افسروں کے حق میں فیصلہ دیا تاہم حال میں نائب صدر جوزف بائنڈن نے اعلان کیا کہ حکومت اس فیصلے کیخلاف اپیل کرے گی۔امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کے پاس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے دو ایسے اہم دستاویز ات ملی ہیں جن میں اس کمپنی کے خلاف نکات ہیں ۔

/152